سٹی 42: آٹے کے بعدشہر کے یوٹیلٹی سٹورز پر شہریوں کو ایک اور بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
غریبوں کے ریلیف کیلئے بنائے گئے یوٹیلٹی سٹورز پر سستا یوٹیلٹی گھی اور آئل نایاب ہوگیا۔ غریب افراد سستے گھی اور آئل کی تلاش میں سارا دن خوار ہوتے رہے۔ شادمان،الطاف کالونی رینجرز ہیڈ کوارٹر ،نبی پورہ،شاہدرہ ،گڑھی شاہو،رحمت کالونی،بند روڈ ،بھٹہ چوک اور شمالی لاہور کے متعدد علاقوں میں سستا گھی اور آئل دستیاب ہی نہیں ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ سے یوٹیلٹی سٹورز سے بھی مہنگے داموں والا گھی اور آئل خریدنا پڑرہا ہے۔
آئل اور گھی نایاب، قیمتیں کہاں پہنچ گئیں؟
5 Oct, 2022 | 09:05 PM