ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹر کی دوستوں کیساتھ ملکر گرل فرینڈ سے اجتماعی زیادتی

rape girl friend in india
کیپشن: rape
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش میں ڈاکٹر نے گرل فرینڈ کو ہاسٹل بلا کر دو دوستوں کے ہمراہ مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں ڈاکٹر نے سوشل میڈیا پر ایک لڑکی سے دوستی کی اور اسے ملنے اپنے ہسپتال بلایا، لڑکی جب ہسپتال پہنچی تو بہانے سے ہاسٹل کے کمرے میں لے گیا جہاں اس کے 2 دوست ڈاکٹرز بھی موجود تھے.

رپورٹ کے مطابق لڑکی پیشے کے اعتبار سے ٹیچر ہے ، ملزمان نے متاثرہ لڑکی کو دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار دیں گے، لڑکی واپس اپنے گھر لوٹ گئی اور اہل خانہ کے زور دینے پر پولیس میں مقدمہ درج کرادیا۔

پولیس نے ہسپتال پر چھاپہ مار کر لڑکی کے دوست ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا جب کہ دیگر 2 ڈاکٹرز فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیدی گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer