گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی لاہور گیریژن یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت  

5 Oct, 2022 | 06:56 PM

Imran Fayyaz

(عمیر محمود ) لاہور گیریژن یونیورسٹی میں پانچویں سالانہ کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

 تفصیلات کے مطابق   گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے آج لاہور  گیریژن  یونیورسٹی میں پانچویں سالانہ کانووکیشن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور  تقریب میں وائس چانسلر لاہور یونیورسٹی میجر جنرل شہزاد سکندر ہلال امتیاز ملٹری (ر) بھی موجود تھے ۔وائس چانسلر لاہور یونیورسٹی کے ہمراہ چیئرمین پی ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، وائس چانسلر آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی اور  پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر رجسٹرار لاہور گیریژن یونیورسٹی اور ڈین سوشل سائنسز  اور ڈین لینگویج شامل تھے ۔

  تقریب میں 585 طلباء شریک ہوئے جن میں 17 پی ایچ ڈی 67 میڈلسٹ اور آٹھ طلبہ کو پہلی پوزیشن سے نوازا گیا۔ 

  تقریب کہ اختتام پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کہنا تھا کہ اتنے کم عرصے میں لاہور گیریژن یونیورسٹی  کی کامیابیوں کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی اور میں ایل جی یو کو  مختلف سپورٹس کےمقابلوں میں 118 میڈلز جیتنے پر مبارک باد دیتا ہوں ۔

    گورنر پنجاب نے طلبہ و طالبات  کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی اور لاہور گیریژن یونیورسٹی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

مزیدخبریں