مریم نواز شریف بیرون ملک روانہ

5 Oct, 2022 | 06:35 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) پاسپورٹ کی وصولی کے بعد مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز شریف لندن روانہ ہوگئیں۔

تفصیلات کےمطابق مریم نواز کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پاسپورٹ واپس دیا گیا تھا اور پاسپورٹ کی وصولی کے بعد مریم نواز لاہور سے براستہ دوحہ نجی ائرلائن کی پرواز 629 سے لندن روانہ ہو گئیں، پرواز نے دوحا کے لئے نو بج کر45 منٹ پر اڑان بھری۔ مریم نواز کے ہمراہ ان کا ذاتی سٹاف بھی لاہور سے لندن روانہ ہوا۔ لاہور ایئرپورٹ سے روانگی کے موقع پر مریم نواز انتہائی خوش دکھائی دے رہی تھیں۔

مزیدخبریں