طلبہ تیاری پکڑیں؛ نہم،دہم کے سالانہ امتحانات کب شروع ہونگے؟

5 Oct, 2022 | 03:47 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض)جماعت نہم اور دہم کا دوسرا سالانہ امتحان کل شروع ہوگا، پہلے روز چھ مضامین کے امتحانات ہوں گے۔
 جماعت نہم اور دہم کے دوسرے سالانہ امتحانات کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، امیدواروں کو رول نمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں، دوسرے سالانہ امتحان میں 43 ہزار امیدوار شرکت کریں گے، امتحان دو گروپس میں لیا جائے گا.

پہلے روز پہلی شفٹ میں ایجوکیشن، القرآن، جیومیٹریکل اینڈ ٹیکنیکل ڈرائنگ کا امتحان ہوگا۔ دوسری شفٹ میں تاریخ پاکستان اور اسلامک تاریخ مضامین کے امتحانات ہونگے، صبح کا پرچہ 8:30،شام کا 1:30 بجے ہو گا۔ امیدواروں کو امتحانی مراکز میں آدھا گھنٹہ پہلے پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں