ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بشیر میمن نے عمران خان سے متعلق ہیکر کے انکشاف کی تصدیق کردی

Bashir Memon, Imran Khan
کیپشن: Bashir Memon Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے ہیکر کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں بتائے گئے واقعے کی تصدیق کردی۔ 

بشیر میمن نے گزشتہ روز24 نیوز کے پروگرام دستک میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا  کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ان کے سامنے مریم نواز کے بارے میں انتہائی غلیظ زبان استعمال کی جس پر انہیں غصہ آگیا اور انہوں نے اونچی آواز میں عمران خان کو جواب دیا، ان کا جواب اتنا سخت تھا کہ بس گالی دینے کی نوبت رہ گئی تھی۔

بشیر میمن نے کہا کہ ان کا لہجہ دیکھتے ہوئے اعظم خان ان کا ہاتھ پکڑ کر انہیں باتھ روم میں لے گئے اور دروازہ بند کردیا، اعظم خان نے کہا کہ وزیراعظم کو ایسا کہہ رہے ہو۔

ہیکر نے اس واقعے کے علاوہ بھی بہت ساری باتیں کل اپنی ٹوئٹ میں کیں لیکن اب تک ان کی تصدیق نہیں ہوسکی،بعد میں ہیکر نے اپنی ٹوئٹس بھی ڈیلیٹ کردی تھیں۔

واضح رہےکہ ہیکر نے کہا تھا کہ عمران خان کے حکم پر سابق ڈی جی ایف آئی اے کو باتھ روم میں قید کردیا گیا تھا اور اپنی بات منوانے کیلئے دباؤ بھی ڈالا گیا تھا۔