ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت نے 5 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں

President Alvi
کیپشن: President Alvi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر  مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے سزائے موت کے 5 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد  کردیں۔

صدر مملکت عارف علوی  کی جانب سے جن پانچ مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کی گئی ہیں ان میں محمد شعبان، محمد عمران، محمد افضل، محمد اکبر اور محمد اصغر شامل  ہیں،  ان تمام مجرموں کے خلاف سفاکانہ جرائم کے الزامات ثابت ہوئے۔

ایوان صدر کے مطابق محمد شعبان کو 3 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کےجرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی اور محمد عمران نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی اور دو بیٹیوں کو ٹوکے سے قتل کیا تھا جب کہ محمد افضل کو والدین اور 6 بہن بھائیوں کو قتل کرنے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔

ایوان صدر کے مطابق محمد اکبر اور محمد اصغر نے 2 افراد کو معمولی جھگڑے پر قتل کیا تھا۔