لانگ مارچ کی تیاریاں ، عمران خان آج لاہور آئیں گے

5 Oct, 2022 | 12:14 PM

ویب ڈیسک:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج لاہورپہنچیں گے ، جہاں وہ پارٹی عہدیداروں کو تحریک کے اگلے مرحلے کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج لاہور کادورہ کریں گے، دورے میں حقیقی آزادی کی تحریک کے سلسلےمیں لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔ عمران خان لانگ مارچ کی تیاریوں سےمتعلق مختلف ڈویژنز کے پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے، جس میں تحریک کےاگلے مرحلےکےلائحہ عمل سےآگاہ کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان سےلاہورتنظیم کےمختلف ونگزکےعہدیدار سمیت دیگراضلاع کےعہدیداروں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔گزشتہ روز حقیقی آزادی مارچ کی تیاریاں کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم عمران خان کی پشاور میں پارلیمانی کمیٹی سے ملاقات کی تھی۔

جس میں عمران خان نے پارلیمانی ارکان کو اپنے حلقوں سے حقیقی آزادی مارچ میں چار چار ہزار کارکنوں کی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ عمران خان نے کہا تھا کہ روانگی سے اسلام آباد پہنچنے تک ہر رکن پارلیمنٹ کی ریلی کو مانیٹر کیا جائے گا اور حقیقی آزادی مارچ کیلئے خصوصی مانیٹرنگ کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔

 
 
 

مزیدخبریں