(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اقدامات سے ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی جبکہ روپے کی قدر میں اضافہ ہورہا ہے۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا، انٹر بینک میں ڈالر1 روپے 64 پیسےتک سستا ہوگیا، ڈالرانٹربینک میں224 روپےکی سطح پرپہنچ گیا جبکہ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 139 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، کاروبار کےدوران انڈیکس 41 ہزار490 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتےدیکھا گیا۔
اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت پاکستانی روپے کی قیمت ریئل ایفیکٹیو ایکسچینچ ریٹ نہیں، ڈالر کی اصل قیمت 200 سے کم ہے اور یہ 200 روپے سے نیچے آئے گا، حکومت اپنی پالیسی کے تحت ڈالر کو 200 روپے سے نیچے لائے گی۔