ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

`گوگل نے اپنا ڈوڈل اساتذہ کے نام کر دیا

`گوگل نے اپنا ڈوڈل اساتذہ کے نام کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ ورلڈ ٹیچرز ڈے‘ منایا جارہا ہے، اس موقع پر سرچ انجن گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کر کے اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی 5 اکتوبر کو اساتذہ کا بین الاقوامی دن منایا جا رہا ہے، اس موقع پر گوگل نے ڈوڈل تبدیل کر کے اساتذہ کے اہم اور ناقابل فراموش کردار کو اُجاگر کرنے کے لیے اپنے صارفین کی توجہ اس جانب مبذول کروائی ہے۔والدین کے بعد اساتذہ ہی بچوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اساتذہ کو روحانی والدین کا درجہ دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی ’ٹیچرز ڈے2022‘ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer