مریم نواز کیساتھ لاہور ائیر پورٹ پر شہریوں کی سیلفیاں

5 Oct, 2022 | 10:24 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز لندن جانے کیلئے لاہور ایئرپورٹ پہنچی تو شہریوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں لیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مریم نواز کے ساتھ لوگ تصاویر بنا رہے ہیں، مریم نواز نے سیاہ رنگ کا سوٹ زیب تن کیا ۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کچھ دیر بعد لندن کے لیے روانہ ہوں گی، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ جائیں گے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کچھ روز بعد لندن روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز کو لاہور ہائی کورٹ سے اپنا پاسپورٹ واپس ملا تھا۔

مزیدخبریں