ڈبل سواری پر پابندی عائد، نوٹی فکیشن جاری

5 Oct, 2022 | 08:38 AM

ویب ڈیسک:حکومت سندھ نے ماہ ربیع الاول میں حفاظتی اقدامات کے تحت کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے جس کا اطلاق چار اضلاع میں ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ماہ ربیع الاول کے موقع پر کراچی کے چار اضلاع میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ضلع وسطی میں 11 اور 12 ربیع الاول، ضلع غربی میں صرف12 ربیع الاول ضلع شرقی میں 8،11 اور 12 ربیع الاول جبکہ ساؤتھ زون میں 8 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع حیدرآباد میں 8 اور 12 ربیع الاول، ضلع سکھر میں 11 اور 12 ربیع الاول، ضلع خیرپور میں 8 سے 12 ربیع الاول تک ڈبل سواری بند ہوگی۔

اس کے علاوہ ضلع گھوٹکی میں 12 ربیع الاول، لاڑکانہ، رتو ڈیرو، نوڈیور، بکرانی، ڈوکری اور بدیھ شہروں میں 12ربیع الاول تک ڈبل سواری بند ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ کے حکام نامے کے مطابق شہر قمبر، شہداد کوٹ، جیکب آباد، تھل، گڑھی خیرو، کندھ کوٹ نوابشاہ اور ضلع سانگھڑ میں بھی 12ربیع الاول کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق چھوٹے بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں پرنہیں ہوگا جبکہ صحافی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی اس پابندی سے مستشنیٰ ہوں گے۔

مزیدخبریں