(ویب ڈیسک) ستارہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات کو سوشل میڈیا پر اکثر متحرک دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ کرتی نظر آرہی ہیں، اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی جس میں ان کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کی خوبرو اداکارہ و ماڈل اور صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف اداکارہ مہوش حیات کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں، اداکارہ نے ڈارمہ اور فلم انڈسڑی میں باکمال اداکاری کرتے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا جس کے باعث ڈرامہ ہو یا فلمی سکرین لوگوں کی بڑی تعداد ان کی اداکاری کو دیکھنے کے لئے بے چین نظر آتی ہے، خوبرو اداکارہ مہوش حیات کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی۔
معروف اداکارہ، ماڈل و گلوکارہ مہوش حیات لکس اسٹائل ایوارڈ 2021 میں پرفارم کرنے کے لئے ڈانس پریکٹس کررہی ہیں، ویڈیو میں اداکارہ کو سیاہ لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے ساتھ دو لڑکے بھی ڈانس کے مختلف اسٹیپس کررہے ہیں، فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں مداحوں نے پوچھا گیا کہ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ مہوش حیات کون سے گانے پر رقص کررہی ہیں؟