(درنایاب)سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے قبرستانوں میں لائٹس ، چار دیواریاں اور وضوخانے بنانے کے لئے لوکل گورنمٹس کو پابند کردیا ہے ۔
سیکرٹری بلدیات نور الامین مینگل کے حکم پر مراسلہ جاری کردیا گیا ہے ۔ رات کے وقت تدفین کے مسائل پر نوٹس لیتے ہوئے قبرستانوں کو روشن کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔ نماز جنازہ ادا کرنے کے لئے شہریوں کو قبرستانوں میں وضو خانے بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔
اس حوالے سے چیف آفیسرز ، تحصیل میونسپل آفیسرز کو ہدایات پر فوری عمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہےجس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے قبرستانوں میں لائٹس ، چار دیواریاں اور وضوخانے بنانے کے لئے لوکل گورنمٹس کو پابند کردیا ہے ۔