کار کی چابی اندر،دروازہ لاک،کمسن بچے کی مہارت نے حیران کردیا؛ ویڈیو دیکھیں

5 Oct, 2021 | 09:28 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)  سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایسی ایسی ویڈیوز موجود ہیں جن کو دیکھ کر یا تو صارفین چونک جاتے ہیں یا پھر خوف زدہ ہوجاتے ہیں مگر ایک ایسی ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس کو دیکھنے والے عش عش کراٹھے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیاپر آئے روز نئی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن کو دیکھ کر عقل سلیم دنگ رہ جاتی ہے، کچھ معلوماتی تو کچھ افسردہ کرنے دینے والی، مگر گزشتہ سامنے آنے والی اس ویڈیو نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا، سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی اس ویڈیو نے اپنی طرف متوجہ کرلی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچہ گاڑی کے اندر موجود ہے اور گاڑی کا دروازہ لاک ہوگیا ہے اور سب سے پریشان کن بات یہ ہے کہ چابی بھی اندر ہی رہ گئی ہے، لوگ بچے کو باہر نکالنے کے لئے مختلف ہربے استعمال کررہے ہیں اور اس کو مختلف اشاروں سے گاڑی کی چابی اٹھانے کا کہہ رہے ہیں جو کہ کار کے اندر پڑی ہے۔

اس گھمبیر صورت حال پر ایک شخص ننھے بچے کو ہاتھ کی مدد سے چابی کا اشارہ کرتا ہے کہ شاید بچہ سمجھ جائے، مگر بچے کو اس کی کچھ سمجھ نہیں آئی، کافی کوششوں کے بعد آخر باہر کھڑے لوگوں کے ہربے کام کرگئے،باہر موجود شخص گاڑی کے اندر موجود چابی کی طرف انگلی سے اشارہ کرتا ہے تو فوراً بچہ چابی کو اٹھانے کی کوشش میں لگ جاتا ہے۔

بعد ازاں تھوڑی دیر بعد بچہ سیٹ کی نیچے گری ہوئی گاڑی کی چابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے، وہاں موجود ہجوم نے اس پورے واقعہ کی ویڈیو کو اپنے موبائلز کے کیمروں میں قید کیا اور بعد ازاں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کیا، فیس بک پیج' one life' اس کو اپ لوڈ کیا۔

معصوم بچے نے آخر کار گاڑی کی چابی کو باہر کھڑے ہوئے شخص کے اشارے کو دیکھتے اس کے دروازے کے لاک میں لگایا جس سے وہ کھلا گیا اور ہجوم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

ویڈیو کیلئے لنک کاپی کریں:

https://fb.watch/8sfRDW-8Cj/

مزیدخبریں