ننھی جان کا قتل، بےبس ماں کا ایسا بیان کہ روح کانپ اُٹھے

5 Oct, 2021 | 07:28 PM

Arslan Sheikh

عابد چودھری: ساندہ میں باپ کے مبینہ تشدد سے 9 ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا، پولیس نے والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ساندہ کے علاقے میں واقعہ پیش آیا جہاں میاں بیوی کا جھگڑا تشدد میں تبدیل ہوا اور نو ماہ کا معصوم جان سے چلا گیا۔ موسی نامی بچے کی والدہ کا الزام ہے کہ شوہر نے مجھے اور بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا، شوہر نے میرے سامنےبچےکو زمین پرپھینکا اور لاتیں ماریں۔ مار مارکر بچے کے ناک کی ہڈی توڑ دی تھی، منع کرنےپر مجھےبھی بیلٹ اوربلے سے مارا۔

متاثرہ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ ساس کو شکایت کی پھربھی شوہر بچے کو مارنے سے باز نہ آیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔ عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے خوفناک رحجان کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں تشدد، قتل وغارت اور تیزاب گردی  جیسے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، یوں دکھائی دیتا ہے جیسے افراد کی اکثریت کی قوت برداشت ختم ہوچکی ہے اور رواداری جیسی اعلیٰ صفت معاشرے سے عنقا ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں