وزیر تعلیم مراد راس نے سی ای اوز کی کانفرنس طلب کرلی

5 Oct, 2021 | 05:52 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض)محکمہ سکول ایجوکیشن نے 12 اکتوبر کو سی ای اوز کانفرنس طلب کرلی، سی ای او کانفرنس کی صدارت صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے سی ای اوز کانفرنس 12 اکتوبر کو طلب کرلی، سی ای اوز کانفرنس کی صدارت صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کریں گے،کانفرنس میں کورونا ویکسی نیشن، اساتذہ کی ترقیوں، اے سی آر کو زیر بحث لایا جائے گا۔ کانفرنس میں انرولمنٹ، کھیلوں کا انعقاد، اینٹی ڈینگی اور بچوں کے نتائج سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کانفرنس قائداکیڈمی وحدت روڈ پر منعقد کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان کا مستقبل اساتذہ کے ہاتھوں میں ہیں۔زندگی میں وہی طلبا کامیابیاں سمیٹتے ہیں جو اساتذہ کا ادب واحترام کرتے ہیں۔

مراد راس نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی میں اساتذہ کا کردار ناقابل فراموش ہوتا ہے ہماری کوشش ہے کہ اساتذہ کے تشخص کو بہتر بنایا جائے۔

علاوہ ازیں لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ونجی سکولوں میں بارہ سال سے زائد عمر بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا گیا, بچوں کی ویکسی نیشن سکول سربراہان اور والدین کے لئے درد سر بن گیا، وہاڑی میں طالبعلم کو ویکسی نیشن  ے بعد پیش آنے والے واقع پر سکول سربراہان پریشان ہیں,بیشتر سکول سربراہان نے بچوں کے والدین کو خود سے ویکسی نیشن لگانے کا کہہ دیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے ہیڈز کو بچوں کی ویکسی نیشن سکول میں ہی کروانے کی ہدایت کی گئی ہے،بعض والدین نے اساتذہ کو سکول میں بچوں ویکسنیشن کرنے سے روک دیا ہے۔

سرونگ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر میاں رضاء الرحمن کا کہنا تھا کہ سکولوں میں ویکسنیشن لگانے کا حکومتی فیصلہ درست نہیں،ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی ویکسی نیشن کروانا والدین کی ذمہ داری ہونا چاہیے،سکولوں میں بچوں کو ایمرجنسی پیش آسکتی ہےاسکی ذمہ داری کس پر عائد ہوگی؟
 

مزیدخبریں