(عابد چوہدری)ریسکیو ٹریننگ اکیڈمی میں فائر فائٹر بابر فزیکل ٹیسٹ کے دوران جاں بحق ۔طبیعت ناساز ہو نے پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو ٹریننگ اکیڈمی میں اہلکار بابر ریفریشر کورس کرنے حافظ آباد سے آیا تھا،جہاں فزیکل ٹیسٹ کے دوران اہلکار بابر کی طبیعت ناساز ہو گئی، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔
ریسکیو 1122 حکام کے مطابق اہلکار بابر حافظ آباد کا رہائشی اور چھ بچوں کا باپ تھا،بابر کا نماز جنازہ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ریسکیو ہیڈکوارٹر میں ادا کیا گیا، نماز جنازہ میں ڈی جی ریسکیو پنجاب، سنئیر آفیسرز، کیڈٹس نے شرکت کی۔محمد بابر کا جسد خاکی ان کے آبائی گاؤں روانہ کر دیا گیا ہے ۔ڈی جی ریسکیو پنجاب کا کہنا ہے کہ محمد بابر کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔