ساندہ: باپ کےمبینہ تشددسے 9 ماہ کا بچہ جاں بحق، ماں کی درخواست پر بچے کے والد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے ساندہ میں پیش آیا، جہاں سگی باپ نے اپنے ہی لخت جگر کو تشدد کرکے بےدردی سے قتل کردیا۔ بچے کی ماں کا کہنا ہے کہ شوہرمیرےسامنےبچےکو مارتا رہا، بچے کی چیخ وپکارسن کربےہوش ہوگئی۔ مجھےہسپتال لیجایا گیا اور بچے کی تدفین کردی۔
دوسری جانب پولیس نے مقدمہ تشدد اور حبس بےجا کی دفعات کےتحت درج کرلیا ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن رضا تنویر کا کہنا ہے کہ بچےموسیٰ کی قبرکشائی کےبعد پوسٹمارٹم ہوگا، پوسٹمارٹم میں قتل ثابت ہوا تو دفعات شامل ہونگی اور اس حوالے سے جلد حقائق سامنے لائیں گے۔