فزکس کا نوبل انعام تین سائنسدانوں کے نام

5 Oct, 2021 | 04:11 PM

ویب ڈیسک : فزکس کا نوبل  انعام تین نامور سائنسدانوں سیوکورو منابے، کلاؤس ہاسل مین اور جارجیو پیرسی کے نام رہا۔

رپورٹ کے مطابق نوبل انعام یافتہ سائنسدانوں میں سیوکورو منابے جاپان، کلاؤس ہاسل مین اٹلی جبکہ جارجیو پاریزی جرمنی سے تعلق رکھتے ہیں۔ مانابے اور ہاسل مین کی تحقیقات کی بدولت زمین کے ماحولیاتی نظام کو بہتر طور پر سمجھنے کے قابل ہوئے بلکہ ان سے ہمیں مستقبل میں ماحولیاتی تبدیلیوں اور عالمی تپش کی زیادہ درست پیش گوئیاں کرنے میں مدد ملے گی.

یورجیو پاریزی نے بھی پیچیدہ نظاموں میں انتشار اور بے ترتیبی پر تحقیق کی اور یہ بتایا کہ کوئی قدرتی نظام کس طرح مختلف تبدیلیوں سے گزرتا ہے اور اس میں اتار چڑھاؤ واقع ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں