گھی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

5 Oct, 2021 | 03:38 PM

Arslan Sheikh

جنید ریاض: مہنگائی کا جن بے قابو ،گھی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، درجہ دوم گھی مزید5روپے کلو مہنگا۔  فی کلو قیمت 310 سے بڑھ کر 315روپے ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گھی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔ درجہ دوم گھی مزید5روپے کلو مہنگا ہوگیا۔ درجہ دوم گھی 310 سے بڑھ کر 315 روپے کلو ہوگیا۔ گھی کی 12 کلو  کی پیٹی 60 روپے اضافے سے 3780  کی ہو گئی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ پٹرول مہنگا ہونے سے ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے، حکومت ڈالر کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی اپنائے۔

واضح رہے اس سے قبل درجہ اول گھی اور آئل کی قیمتوں میں11روپے فی کلو اضافہ کیساتھ 361 روپے فی کلو ہوگیا تھا۔ گھی کی پانچ کلو کی پیٹی 1750 سے بڑھ کر 1805 روپے ہوگئی تھی، جس کے بعد پانچ کلو کی پیٹی پر 55 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔ ایک کلو گھی کی قیمت 350 سے بڑھ کر 361 روپے کلو ہوگئی تھی۔

مزیدخبریں