کورونا پھیپڑوں کے ٹرانسپلانٹ کی وجہ بنے گا، معروف پاکستانی ڈاکٹر نے خبردار کردیا

5 Oct, 2021 | 03:01 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: ہیپاٹائٹس کی بیماری لیور ٹرانسپلانٹ کی وجہ بنی، اب  کورونا پھیپڑوں کے ٹرانسپلانٹ کی وجہ بنے گا۔

گمبٹ انسٹیٹیوٹ کے سربراہ ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی نے بڑا انکشاف کر دیا، انہوں نے کہا ہے کہ پھیپڑوں کے پیچیدگیوں میں اضافے کے باعث لنگز کیئر سینٹر پر کام شروع کر دیا ہے۔ ،سربراہ گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف لیور ٹرانسپلانٹیشن کا کہنا ہے کہ لنگز کیئر سینٹر میں لنگز ٹرانسپلانٹ کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔ یہ پاکستان کا پہلا سینٹر ہو گا جہاں پھیپڑوں کی پیوندکاری بھی کی جاسکے گی۔ لنگز کیئر سینٹر کی عمارت کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔

 ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی نے خبردار کیا کہ ابھی پاکستان میں لنگز ٹرانسپلانٹ کی مانگ میں بہت اضافہ ہوجائے گا۔

مزیدخبریں