آریان خان کے ڈارک ویب کے ساتھ رابطوں کا انکشاف

5 Oct, 2021 | 02:49 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو ممبئی کے ڈائرکٹر سمیر وانکھڈے کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے ڈارک ویب پر منشیات اسمگلرز اور بٹ کوائن ڈیلرز سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈائرکٹر سمیر وانکھڈے نے بتایا کہ یہ درست نہیں کہ آریان خان سے منشیات برآمد نہیں ہوئیں این سی بی نے اداکار کے بیٹے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تین ہائی پروفائل ملزم آریان خان ، ارباز سیٹھ مرچنٹ اور منمن دھماچا کے خلاف سنگین الزامات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، این سی بی حکام نے آریان سمیت گرفتار 2 افراد کی واٹس ایپ چیٹ سے حیران کن اور اعتراف جرم کرتا مواد برآمد کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔این سی بی  کا  کہنا ہے کہ  آریان کے موبائل فون سے برآمد واٹس ایپ چیٹ میں منشیات کی خریداری کے لیے ادائیگی کے طریقہ کار پر بات چیت کی گئی ،جس کے لیے انہوں نے  مختلف قسم کے کوڈز کا استعمال کیا۔

دوسری طرف  آریان خان کے وکیل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پولیس کو ان کے مؤکل سے کسی قسم کی کوئی منشیات برآمد نہیں ہوئی ہے۔یاد رہے کہ آریان خان کو اتوار کے روز منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس سے قبل  بتایا گیا تھا کہ دوران تفتیش زیر حراست آریان این سی بی حکام کے سامنے روپڑے اور اعتراف کیا کہ وہ تقریباً گزشتہ 4 برسوں سے منشیات لے رہے ہیں۔

مزیدخبریں