اب ہوگا ملزمان کی سرکوبی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

5 Oct, 2021 | 11:54 AM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کی سرکوبی کیلئے ایک اور اہم اقدام, پولیس ریسپانس یونٹ کی گاڑیوں میں جدید ٹیبلیٹس لگانے کی تقریب۔سی سی پی اوغلام محمودڈوگر  کا کہنا  تھاکہ ابتدائی طور پر 8 گاڑیوں میں ٹیب نصب کیے گئے ہیں جسسے جرائم پیشہ افراد ، کسی مشکوک گاڑی اورشخص کاریکارڈٹریس کیا جاسکےگا

 تفصیلات کے مطابق جرائم کی روک تھام  اور  ملزموں کی گرفتار  کیلئے پولیس ریسپانس یونٹ میں جدید ٹیبلیٹس لگانے  کی تقریب  منعقد ہوئی جس میں

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر،سی اواو سیف سٹی کامران خان ، ڈی آئی جی آپریشنز  سہیل چودھری اورایس پی ڈولفن راشدہدایت کی شرکت

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر،سی اواو سیف سٹی کامران خان   نے پولیس ریسپانس یونٹ کی گاڑیوں میں جدید ٹیبلیٹس  کا افتتاح کر دیا۔

 پولیس ریسپانس یونٹ  کی  گاڑیوں میں سنیپ چیکنگ ودیگرسکیورٹی فیچرز ، دوران پٹرولنگ کسی مشکوک گاڑی اورشخص کاریکارڈٹریس ہوسکےگا

سی سی پی او غلام محمودڈوگر  کا کہنا تھا کہ پی آر یو گاڑیوں میں کریمنلزکا مکمل ریکارڈفراہم کیا گیا ہے، اشتہاریوں، مفروروں،عدالتی مفرورکا ریکارڈ ،ای چالان چیکنگ اورلائیوویوکیمروں کا مکمل کنٹرول فراہم کیاگیا،سی سی پی اوغلام محمودڈوگر  کا کہنا  تھا کہ   پٹرولنگ اہلکار براہ راست سیف سٹیز اتھارٹی منسلک ہونگے۔ ابتدائی طور پر 8 گاڑیوں میں ٹیب نصب کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں