(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان نے چمن اسپن بولدک سرحد ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کردی۔
چمن سے متصل پاک افغان باب دوستی کے سامنے مرکزی شاہراہ پر افغان حدود میں سیمنٹ بلاک رکھ دیئے گئے ہیں۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ غیر معمولی اقدام کا علم نہیں ہے، سرحد کی بندش کے بارے میں جلد فیصلہ کیا جائے گا۔
پاکستان حکام کے مطابق صورتحال دیکھ کرسرحد پر معمول کی سرگرمیوں سےمتعلق فیصلہ کریں گے۔