ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیس بک ، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز بحال

Whatsapp Facebook Instagram
کیپشن: Whatsapp Facebook Instagram
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا صارفین کیلئے اچھی خبر، پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک ، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز 7 گھنٹے  کی بندش کے بعد بحال ہوگئیں۔

فیس بک اور واٹس ایپ نے واضح طور پر ایپلیکیشنز کی بندش کی کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم ماہرین کی جانب سےمختلف وجوہات بتائی جارہی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ فیس بک ویب نظام میں تبدیلی کی وجہ سے مسئلہ پید اہوا ہے ۔
ذرائع کے مطابق واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام تینوں سروسز مشترکہ انفراسٹرکچر پر کام کرتی ہیں جس کی وجہ سے ایک سروس میں خرابی کی وجہ سے تینوں سروسز  ایک ساتھ متاثر ہوتی ہیں جبکہ تینوں سروسز کی ملکیت فیس بک کے پاس ہے۔

 واضح رہےکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں گزشتہ رات واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز  متاثر ہوئیں جس کی وجہ سے لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، دوسری جانب سوشل میڈیا ویب سائٹس فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ بند ہونے کے باعث کمپنی کے مالک مارک زکر برگ کو لگ بھگ ساڑھے چھ ارب ڈالر کا نقصان ہوگیا۔

حالیہ نقصان کے باعث مارک زکر برگ کے اثاثوں کی مالیت 116 ارب 30 کروڑ ڈالر رہ گئی ہے اور وہ دنیا کے پانچویں امیر ترین شخص سے ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer