سٹی 42: برائلرمرغی کا گوشت مزید 21 روپے فی کلو مہنگا،ریٹ میں اضافہ سے مرغی کا گوشت 349 روپے فی کلو ہوگیا، دو روز کے دوران مرغی کے گوشت گوشت میں 36 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔۔
تفصیلات کے مطابق برائلرمرغی کا گوشت مزید 21 روپے فی کلو مہنگا کردیا گیا۔ریٹ میں 21 روپے اضافہ سے مرغی کا گوشت 349 روپے فی کلو ہوگیا۔گذشتہ روز برائلر مرغی کا گوشت 328 روپے کلو فروخت کیا جاتا رہا۔زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 233 روپے اور پرچون ریٹ 241 روپے فی کلو مقررکیا گیا ہے۔یاد رہے کہ دو روز کے دوران مرغی کا گوشت 36 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔
دوسری جانب انڈوں کے ریٹ میں ایک روپے درجن اضافہ دیکھنے میں آیا۔ انڈوں کا ریٹ ایک روپے اضافہ کے بعد171 روپے فی درجن ہوگئے جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 5ہزار 10روپے میں فروخت کیجارہی ہے۔