ویب ڈیسک : کوروناسے مزید54افراد انتقال کرگئے جبکہ ملک بھر میں مزیدایک ہزار308 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزیدایک ہزار308 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 52 ہزار656 ہوگئی۔ کورونا وائرس سے مزید54افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد27 ہزار 947 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 48ہزار907کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.67 فیصد رہی۔
Statistics 5 Oct 21:
— NCOC (@OfficialNcoc) October 5, 2021
Total Tests in Last 24 Hours: 48,907
Positive Cases: 1308
Positivity %: 2.67%
Deaths : 54
Patients on Critical Care: 3110
پنجاب میں ابتک 12 ہزار 710 افرادجان کی بازی ہارچکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار442، خیبرپختونخوا 5 ہزار593، اسلام آباد 929، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 349 اور آزاد کشمیر میں 738 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 60ہزار748،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 74 ہزار841، پنجاب میں 4 لاکھ 33 ہزار687، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار801، بلوچستان میں 32 ہزار992، آزاد کشمیر میں 34 ہزار253 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار334 ہو گئی ہے۔