سٹی 42: میٹرو بس سروس میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری ، میٹرو بسوں میں 80 سے زائد افراد سوار کروا کر سفر کیا جارہا ہے۔ مسافروں کی جانب سے ماسک لگانےکی پابندی بھی نہیں کی جارہی ۔
تفصیلات کے مطابق میٹرو بس میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔میٹرو بس سروس کی نئی انتظامیہ بھی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ میٹرو بسوں میں 80 سے زائد افراد سوار کروا کر سفر کیا جارہا ہے۔ این سی او سی کی ہدایات کے مطابق بس میں صرف 80 افراد کو سوار کرنے کی اجازت ہے۔ مسافروں کی جانب سے ماسک کی پابندی بھی نہیں کی جارہی جبکہ میٹرو بس انتظامیہ کی جانب سے اسٹیشنز پرسینی ٹائزر کی سہولت بھی فراہم نہیں گئی ۔ زائد سواریوں کے سفر کرنے کے باعث کورونا وائرس منتقل ہونے کا خطرہ بڑھ گیا۔
دوسری جانب حکومت پنجاب نے لاہور میٹرو بس سروس میں 64 نئی بسوں کا اضافہ کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ لاہور کے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نےمین بلیو وارڈ گلبرگ سےموٹر وے ایم ٹو تک ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بنانے کی بھی منظوری دے دی ہے۔