سارہ اور فلک شبیر کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

5 Oct, 2020 | 11:56 PM

Malik Sultan Awan

رائل پارک (زین مدنی )تازہ تازہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سارہ خان نے اپنے شوہر فلک شبیر کے ہمراہ نئی تصویر پوسٹ کی جس میں اداکارہ مغربی لباس میں ملبوس ہیں، سارہ خان نے گلابی شرٹ اور جینز زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ گلوکار نے سیاہ اور نیلی دھاریوں والا کوٹ پہنا ہوا ہے۔

تصویر کے ساتھ کیپشن میں سارہ خان نے فلک شبیر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے دل والا ایموجی بنایا۔ سارہ خان کی تصویر کو صارفین پسند کررہے ہیں اور ان کی جانب سے تصویر پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزیدخبریں