مداحوں کی محبت میرے لیے بہت معنی رکھتی ہے، عائزہ خان

5 Oct, 2020 | 11:40 PM

Malik Sultan Awan

ڈیفنس (زین مدنی )معروف خوبصورت اداکارہ عائزہ خان نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میں وہ تمام پیغامات دیکھتی ہوں جو آپ روزانہ مجھے بھیجتے ہیں اور آپ کی محبت میرے لئے بہت معنی رکھتی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے عائزہ نے کہا کہ وہ اپنے شوٹ اور دیگر کاموں کی وجہ سے بےحد مصروف رہتی ہیں اس لیے مداحوں کے پیغامات کا جواب نہیں دے پاتی ہیں لہذا آج انہوں نے سوچا کہ وہ ایک چھوٹا سا ویڈیو پیغام ریکارڈ کرکے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کریں۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ ان تمام لوگوں کی شکر گزار ہیں جو ان سے محبت کرتے ہیں، ان کے کام کو سراہاتے ہیں اور ان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہیں۔ انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے عائزہ خان نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میں وہ تمام پیغامات دیکھتی ہوں جو آپ روزانہ مجھے بھیجتے ہیں اور انہیں پڑھنے کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آپ مجھ سے کس قدر محبت کرتے ہیں۔

عائزہ خان نے لکھا کہ میں اپنے کام اور فیملی کی مصروفیت کی وجہ سے ہر ایک مداح کو ذاتی طور پر جواب نہیں دے سکتی ہوں لہذا میں نے آپ سب سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے صبح سویر ے یہ پیغام ریکارڈ کروایا۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ میرے مداحوں کی محبت میرے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔

مزیدخبریں