ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر

سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) پنجاب حکومت نے پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہشمند آٹھ کمپنیوں کو سیمنٹ فیکٹری لگانے کیلئے لائسنس جاری کر دئیے ہیں۔

صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبہ ترقی کی جانب گامزن ہے، ایک سیمنٹ فیکٹری میں 30 سے 35 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوتی ہے، امید ہے کہ اس شعبہ میں پنجاب میں تقریباً 300 ارب روپے کی فوری طور پر سرمایہ کاری ہو گی۔ 

گذشتہ دور حکومت میں پنجاب میں نئی سیمنٹ فیکٹریوں کے قیام پر پابندی تھی جس کی وجہ سے دوسرے شعبوں کی طرح اس شعبہ میں بھی کوئی سرمایہ کاری نہ ہو سکی، مسلم لیگی صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے جب چارج سنبھالا تو انہوں نے اس شعبہ پر پابندی کو خصوصی طور پر ختم کروایا اور محکمہ کو ہدایات جاری کیں کہ اس شعبہ میں دلچسپی رکھنے والوں کو سرمایہ کاری پر آمادہ کرنے کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں۔

حافظ عمار یاسر کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ معدنیات نے 14 جولائی کو مائنز کمیٹی کی میٹنگ میں تین کمپنیوں کو لائسنس جاری کر کے محکمہ صنعت کو این او سی جاری کیا جبکہ آج مزید پانچ کمپنیوں کو نئی سیمنٹ فیکٹریوں کے قیام کیلئے لائسنس جاری کر دئیے گئے ہیں۔