( راؤ دلشاد حسین ) تبدیلی سرکار کےلیے ضلعی انتظامیہ تجربہ گاہ بن گئی، شہر میں بڑے ذمہ داران کے تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے، تبدیلی سرکار نے 25 ماہ کی مدت میں مدثر ریاض ملک پانچویں ڈپٹی کمشنر تعینات کردئیے گئے۔
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19 کے مدثر ریاض ملک پانچویں ڈی سی لاہور تعینات کردئیے گئے, مدثر ریاض ملک نئے ڈی سی لاہور تعینات جبکہ دانش افضال کو ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز تعینات کردیا گیا۔ مدثر ریاض ملک کمشنر ڈیرہ غازی خان رہ چکے ہیں، مدثر ریاض ملک ملتان اور جھنگ کے ڈپٹی کمشنر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ گریڈ 19 کے ڈی ایم جی افسر ہیں۔ مدثر ریاض ڈی ایم جی کے 33ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں۔
2019 میں ڈی سی کیپٹن ریٹائر انوارالحق کا تبادلہ کرکے صالحہ سعید کو ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات کیا گیا۔ 7 ماہ بعد ڈی سی صالحہ سعید کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل چارج ڈی سی لاہور اصغر جوئیہ کودیا گیا۔
اکتوبر 2019 میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے دانش افضال کو ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات کیا گیا۔ ایک سال مکمل ہوتے ہی ڈی سی دانش افضال کو تبدیل کرکے مدثر ریاض ملک کو تعینات کردیا گیا۔ تبدیلی سرکار کے 25 ماہ میں سب سے زیادہ ایک سال دانش افضال بطور ڈی سی لاہور تعینات رہے۔
ڈی سی لاہور دانش افضال کا تبادلہ کرکے ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹری تعینات کر دیا گیا۔ ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹری مدثر ریاض ملک کو ڈی سی لاہور کے فرائض دے دیئے گئے ہیں۔