ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرمیڈیٹ کے لاکھوں طلباء کے لئے اچھی خبر

انٹرمیڈیٹ کے لاکھوں طلباء کے لئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ریحان گل: انٹرمیڈیٹ کے لاکھوں طلباء کے لئے اچھی خبر، محکمہ ہائر ایجوکیشن کا میٹرک کی طرز پر انٹرمیڈیٹ کا سلیبس مختصر کرنے کا فیصلہ، انٹرمیڈیٹ کے سمارٹ سلیبس کے لئے ٹیکسٹ بک بورڈ کو ہدایات جاری کردیں۔
 
تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے لاکھوں طلباء کے لئے اچھی خبر سامنے آئی ہے ، محکمہ ہائر ایجوکیشن  نے میٹرک کی طرز پر انٹرمیڈیٹ کا سلیبس مختصر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، انٹرمیڈیٹ کے سمارٹ سلیبس کے لئے ٹیکسٹ بک بورڈ کو ہدایات بھی جاری کردیں ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث کلاسز تاخیر کا شکار ہونے سے لاکھوں طلباء پریشانی کا شکار ہیں جس کے پیش نظر سکولز ایجوکیشن نے میٹرک کا سلیبس مختصر کر دیا ہے لیکن انٹرمیڈیٹ کے لاکھوں بے چینی کا شکار ہیں اس صورتحال کو دیکھتے ہوئےمحکمہ ہائر ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ کا سلیبس مختصر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور انٹرمیڈیٹ کے سمارٹ سلیبس کی تیاری کے لئے ٹیکسٹ بک بورڈ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

اس مقصد کے لئے ایم ڈی ٹیکسٹ بک بورڈ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس میں سلیبس مختصر کرنے کے فارمولے کا تعین کیا جائے گا اور  کمیٹی اپنی سفارشات پنجاب حکومت کو پیش کرے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer