ہزاروں فٹ بلند جہاز سےمعمر شخص کے کود نے کی ویڈیو وائرل

5 Oct, 2020 | 04:28 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) فضائی سفر کرنے سے کچھ لوگ بہت خوف زدہ نظر آتے ہیں جبکہ اس کے ابھی دلدادہ بھی موجود ہیں جو نہ صرف اس سفر سے لطف اٹھاتے ہیں بلکہ اس کو زندگی کا ایک یارگار حصہ بناتے ہیں ایسا ہی کچھ ایک معمر شخص نے کیا دیکھنے اور والوں کو حیران کردیا۔

تفصیل کے مطابق زندگی میں آگے بڑھنے اور کچھ نیا کرنے لئے محنت،لگن اور جستجو جیسی صلاحتیوں کی ضرورت پیش آتی ہے، پختہ ارادہ ہی انسان کو منزل کے قریب پہنچاتا ہے کیونکہ کامیابی بھی انہی کے حصے میں آتی ہے جو مسلسل اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں لگے رہتے ہیں،ایسا ہی کچھ ایک معمر شخص نے کیا اور اپنے مقصد میں کامیاب ہوگیا،103 سالہ امریکی شہری نے کمال کا کارنامہ سرانجام دیتے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرالیا۔

103 سالہ امریکی شہری نے14 ہزار فٹ کی بلندی نے سکائی ڈائیونگ کر کے ریکارڈ بنالیا۔ ’بلیسچکی‘ نامی شہری ایڈوینچر کے شوقین ہیں اور وہ اس سے قبل بھی اپنی گولڈن جوبلی پر سکائی ڈائیونگ کرچکے ہیں۔اس واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے،دیکھنے والے ہکے بکے رہ گئے۔

 2017 میں اپنی 100ویں سالگرہ کے موقع پر جشن کے طور پر پہلی مرتبہ سکائے ڈائیونگ کی تھی جس کے بعد انہوں نے اب 2020 میں اپنے دو جڑواں پوتوں کے گریجویشن مکمل ہونے کی خوشی میں سکائے ڈائیونگ کی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا  کہ جہاز میں بیٹھنے سے قبل بلیسچکی کو حفاظت جیکٹ اور دیگر سامان پہنایا جارہا ہے، اس دوران وہ پرسکون دکھائی دے رہے ہیں۔

بعدازاں جہاز میں بیٹھے بھی وہ خوشگوار نظر آرہے ہیں جہاز جیسے ہی 14 ہزار فٹ کی بلند پر پہنچا  ڈون کیمرون نامی استاد کے ساتھ معمر شخص نے چھلانگ لگادی۔

انسٹریکٹر نے بتایا کہ جہاز سے چھلانگ لگانے کے بعد بلیسچکی نے ہمت سے کام لیا اور زندہ دلی کا مظاہرہ کیا، وہ خود بھی اس لمحے سے محظوظ ہورہے تھے۔بحفاظت لینڈنگ کے بعد معمر شخص کا کہناتھا کہ اس سٹنٹ میں مزہ آیا،سکائی ڈائیونگ کے شوق نے معمر شخص کو مشہور کردیا۔

مزیدخبریں