سول ایوی ایشن انتظامیہ کا برڈ شوٹر بھرتی کرنے کا فیصلہ

5 Oct, 2020 | 04:31 PM

Shazia Bashir

سعید احمد: ائیرپورٹ کی حدود میں طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ، سول ایوی ایشن انتظامیہ کا برڈ شوٹر بھرتی کرنے کا فیصلہ، علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لیے 12برڈ شوٹر بھرتی کرنے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ کی حدود میں طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، سول ایوی ایشن انتظامیہ  نے برڈ شوٹر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے،  علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لیے 12برڈ شوٹر بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

  ائیرپورٹ کی حدود میں طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافے کے ساتھ ہی سول ایوی ایشن انتظامیہ کو بھی ہوش آ گیا۔ حادثے کی روک تھام کے لیے برڈ شوٹر بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لیے 12برڈ شوٹر بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

برڈ شوٹر کی کنٹریکٹ پر بھرتی کے لیے اشتہار جاری کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق اس سے قبل 17برڈ شوٹر لاہور ائیرپورٹ پر ڈیوٹی دے رہے ہیں، ائیرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ کے اطراف میں آبادی میں اضافے کے باعث کچرا دانوں میں بھی اضافہ ہوا۔سی اے اے ہیڈکوارٹر کی ہدایات پر مزید برڈ شوٹر بھرتی کرنے جا رہے ہیں۔

ائیرپورٹ اطراف میں کلین آپریشن کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

مزیدخبریں