ٹیپا نے شہر کے اہم مسئلے کی طرف پی ایچ اے کو توجہ مبذول کرادی

5 Oct, 2020 | 03:49 PM

Shazia Bashir

در نایاب: ٹیپا نے شہر کے اہم مسلئے کی طرف پی ایچ اے کو توجہ مبذول کرادی،  شہر کی گیارہ اہم شاہراہوں پر درختوں کی فوری کانٹ چھانٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈی جی پی ایچ اے کو خط ارسال کردیا۔
 

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پلاننگ اینڈ ٹرانسپورٹیشن ایجینسی ٹیپا نے مولانا شوکت علی روڈ ، سدرن بائی پاس پر درختوں کی کانٹ چھانٹ کرنے کی درخواست کردی ہے ۔ جن شاہراہوں کی جانب توجہ دلائی گئی ہے ان میں کالج روڈ ٹاون شپ ، غالب روڈ ، حالی روڈ شامل ہیں ۔

میں بلیوارڈ فیصل ٹاون ، اقبال ٹاون ، سبزہ زار دوڈ پر درختوں کی کانٹ چھانٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ ماڈل ٹاون لنک روڈ ، پی آئی اے روڈ ، شبیر عثمانی روڈ شامل ہے ۔ خط میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اہم شاہراہوں پر درختوں کی شاخیں آگاہی بورڈز کے آگے رکاوٹ ہیں سائن بورڈز کو پڑھنے میں دشواری کا باعث درختوں کی کانٹ چھانٹ کی جائے ۔

چیف انجنئئر ٹیپا عبدالرزاق چوہان نے ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی کو خط ارسال کیا ہے ۔ ٹیپا نے جامع سروے کے بعد رپورٹ مرتب کی ہے جس میں تصاویری ریکارڈ بھی فراہم کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں