اہلیہ کو ساحل سمندرپر لانا وسیم اکرم کو مہنگا پڑگیا

5 Oct, 2020 | 10:15 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹوئیٹر  ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کہا کہ ان سے بڑی غلطی ہوگئی، اہلیہ کو سی ویو پر نہیں لانا چاہے تھا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤنڈر وسیم اکرم نے مائیکروبلاکنگ سائٹ ٹوئیٹر  پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے شہر قائد ی ویو کی حالت زار دیکھ کر مایوسی کااظہار کیا،سابق کپتان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے سوچا تھا ہفتے کے پہلے روز ساحلِ سمندر پر مزہ آئے گا لیکن شنیرا اکرم کو سی ویو لا کر بہت بڑی غلطی کرلی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا کہناتھا کہ ہمیں کسی پر الزام نہیں لگانا کیونکہ اس سب گندگی کے ذمہ دار ہم خود ہیں کیونکہ ہم سمندر میں گند پھینکتے ہیں تو ساحل پر آتا ہے۔ان کا مزید کہناتھا کہ یہ انتہائی شرمناک ہے کہ شنیرا پوری دنیا کو کہتی ہے کہ پاکستان خوبصورت ملک ہے، پاکستانی خوبصورت ہیں لیکن یہ بات بھی مانیں کہ لوگ گندے بھی ہیں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ جنہیں سوشل میڈیا پر نصیحتیں کرنے کا شوق ہے، اب نصیحتیں کریں اور بتائیں کہ ان لوگوں کا مائنڈ سیٹ کیسے تبدیل کریں۔ شنیرا اکرم نے بھی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارا شہر روزانہ ہمیں بتا رہا ہے کہ وہ تکلیف میں ہے، ہم مدد کے لیے اپنی آواز بھی بُلند کر رہے ہیں لیکن ہماری آواز سُننے والا کوئی نہیں ہے۔‘

مزیدخبریں