جماعت اسلامی کے کشمیر مارچ کی تیاریاں مکمل

5 Oct, 2019 | 10:42 PM

Arslan Sheikh

( قذافی بٹ ) جماعت اسلامی کی مجلس شوری کا اجلاس، کل ہونے والے کشمیر مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔

منصورہ میں ہونے والے اجلاس کی صدارت سینیٹر سراج الحق نے کی، اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال زیربحث لائی گئی، مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں شرکت پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں کل لاہور میں ہونے والے کشمیر مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، لیاقت بلوچ، پروفیسر ابراہیم، میاں مقصود احمد، معراج الہدی، مشتاق احمد خان، حافظ نعیم الرحمن، عبدالغفار عزیز اور فرید پراچہ موجود تھے۔

مزیدخبریں