( اکمل سومرو ) سرکاری کالجوں میں اساتذہ کی کمی کو عارضی اساتذہ کی بھرتیوں سے پورا کر لیاگیا،،سات مہینوں کیلئےکالج ٹیچرز انٹرن کی حتمی فہرستیں جاری کر دی گئیں، سی ٹی آئیز آئندہ ہفتے سے کلاسز کو پڑھائیں گے۔
سرکاری کالجوں میں عارضی اساتذہ کی بھرتیوں کا پراسیس مکمل کر لیا گیا۔ کالج پرنسپلز نے کالج ٹیچرز انٹرن کی حتمی فہرستیں آویزاں کر دی ہیں، جس کی منظوری کالج کی سطح پر بنائی گئی کمیٹی سے حاصل کی گئی۔ کالج ٹیچرز انٹرن آئندہ ہفتے سے پڑھانےکا آغاز کریں گے۔ کالج ٹیچرز انٹرن کو مہینے میں صرف ایک چھٹی کرنے کی اجازت ہوگی۔
لاہور کے کالجوں میں بھرتی کیے گئے سی ٹی آئی کی پرفارمنس کی نگرانی ڈائریکٹوریٹ کالجز کرے گا۔ کالج ٹیچرز انٹرن انٹرمیڈیٹ کی کلاسز کو سات ماہ تک بڑھائیں گے۔ اعتراضات دائر کرنے کی تاریخ ختم ہونے کے بعد سی ٹی آئی کی حتمی فہرستیں آویزاں کی گئیں۔