شہر میں منافع خور مافیا بے لگام

5 Oct, 2019 | 06:14 PM

Arslan Sheikh

( حسن علی ) شہر میں منافع خور مافیا کی کارروائیاں جاری، سبزیوں کی قیمتوں میں کوئی کمی نہ آسکی جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

من مانی قیمتوں پر سبزیوں کی فروخت جاری جبکہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد خواب بن گیا، بیشتر سبزیوں کی سینچری مکمل ہوگئی اور پرائس کنڑول مجسٹریٹس لمبی تان کر سوگئے۔ شہر میں پیاز اسی سے سو روپے، ٹماٹر 80 سے سو، لہسن تین سو بیس، ادرک تین سو پچاس، اروی ایک سو بیس، مٹر دو سو، سبز مرچ دو سو چالیس، لیموں دو سو، کدو اور گوبھی ایک سو، کریلے ایک سو پچاس، توری اور شلجم ایک سو روپے فی کلو میں فروخت ہوتے رہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ روز بہ روز قیمتوں میں اضافے کے باعث اب سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔

دوسری طرف شہر میں برائلر کی رسد میں مزید بہتری کے ساتھ قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ زندہ مرغی چھ روپے کمی کے بعد ایک سو ساٹھ روپے جبکہ برائلر گوشت نو روپے کمی کے بعد دو سو بتیس روپے فی کلو میں فرخت ہوا، تاہم فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔ فارمی انڈے مزید ایک روپے اضافے کے بعد ایک سو گیارہ روپے فی درجن ہو گئے جبکہ ایک ماہ میں فارمی انڈے اٹھارہ روپے فی درجن مہنگے ہوئے ہیں۔

شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے انکے لئے دو وقت کی روٹی کاحصول بھی مشکل بنا دیا ہے، حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے عملی اقدامات کرے۔

مزیدخبریں