عمر اسلم: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف سے ملاقات کا دن، کوٹ لکھپت جیل میں ان کے والد میاں شہبازشریف سمیت دیگر اہلخانہ نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف سےکوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے لیےان کے والد اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہبازشریف سمیت دیگر اہلخانہ پہنچے، دوپہر کا کھانا حمزہ شہبازشریف نےاپنے اہلخانہ کےساتھ کھایا۔
میاں شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف کی ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور حمزہ شہبازشریف کے کیس پرمشاورت کی گئی جبکہ میاں شہبازشریف نےحمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کیےجانے کی مذمت کی۔
لیگی کارکنان بھی کوٹ لکھپت جیل کےباہر حمزہ شہبازشریف سےاظہاریکجہتی کے لیے پہنچے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حمزہ شہبازشریف سےکارکنان کو ملنے کی اجازت دی جائے۔
لیگی کارکنان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائیاں کی گئی ہیں۔