لاہور ہائیکورٹ نے بڑی پابندی لگادی

5 Oct, 2019 | 02:40 PM

Shazia Bashir

سٹی42: لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، عدالت عالیہ میں تمباکو نوشی اور پان کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ میں تمباکو نوشی اور پان کھانے پر پابندی عائد کردی گئی، چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ نے نوٹفکیشن جاری کیا، جس کے مطابق پان کھاکر احاطہ عدالت میں جگہ جگہ تھوکنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

  پان کی وجہ سے عدالت عالیہ کی دیواریں گندی ہورہی تھیں، ہائیکورٹ نے تمام برانچز اور ہائیکورٹ ملازمین کو مراسلہ بھی جاری کر دیا۔

مزیدخبریں