یاور ذوالفقار: پنجاب حکومت کے لا افسران اپنی ہی حکومت کیخلاف میدان میں آگئے، لا افسران نے ایگزیکٹو الاونس نہ دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لا افسران کی جانب سے ایڈووکیٹ شعیب سلیم نے درخواست میں پنجاب حکومت اورچیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا، درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ پنجاب حکومت نے ایس این جی اے ڈی کےگریڈ 17 کے ملازمین کو 150 فیصد الاونسز دئیے ہیں۔
150 فیصد آلاونس ملنے سے ان کی تنخواہوں میں 75 ہزار تک کا اضافہ ہوا ہے، پنجاب حکومت کے لاء افسران بھی گریڈ 17 میں کام کر رہے ہیں لیکن ان کو اس آلاونس سے محروم رکھا گیا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پنجاب حکومت کو لاء افسران کو بھی یہ الاونس دینے کا حکم دے۔
سرکاری وکلا کو الاونس نہ ملنے تک نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔