عدالت نے خواجہ برادران اور راجہ پرویز اشرف کے کیسز کی سماعت ملتوی کردی

5 Oct, 2019 | 02:03 PM

Shazia Bashir

شاہین عتیق: احتساب عدالت میں خواجہ برادران اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے الگ الگ کیسز کی سماعت، عدالت نے خواجہ برادران کے کیس کی سماعت چودہ اکتوبر اور راجہ پرویز اشرف کی اٹھارہ اکتوبر تک ملتوی کردی، گرفتارہنماوں کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ میں شرکت ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیراگون سٹی کیس میں ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو پیش کیا گیا، خواجہ سعد رفیق کی طرف سےعدالت کے دائرہ کارکو چیلنج کرنے کی درخواست پر امجد پرویز ایڈووکیٹ اور پراسیکیوٹر حافظ اسد اعوان نے اپنےدلائل مکمل کیے، عدالت نے وکلا کوچودہ اکتوبر کو بری کرنے کی درخواست پردلائل مکمل کرنےکی ہدایت کی، پیشی کے موقع پر خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نےحکومتی اقدامات پرسخت تنقید کی۔

راجہ پرویز اشرف احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کے روبر وپیش ہوئے، ڈیوٹی جج نے ضروری کارروائی کےبعد ریفرنس پر سماعت بغیر کسی پیش رفت ملتوی کردی، عدالت میں کیس کےدیگر آٹھ ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی، راجہ پرویز اشرف پر الزام ہے کہ انہوں نےگیپگو میں غیر قانونی بھرتیاں کی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے احتجاج میں شرکت بارے کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے، عدالت نے راجہ پرویز اشرف اور دیگر ملزمان کو حکم دیا کہ وہ سوالات کے جواب آئندہ کورٹ نمبر پانچ میں جمع کرائیں۔

عدالت نےراجہ پرویز اشرف کےکیس کی سماعت کی اٹھارہ اکتوبر تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں