در نایاب: ایل ڈی اے سٹی منصوبے میں دوہزار کنال پر فلیٹس کی تعمیر کا منصوبہ تیار، وائس چئیرمین ایل ڈی اے نے فزیبیلٹی تیار کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وائس چئیرمین لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایس ایم عمران نے ایل ڈی اے، واسا اور ٹیپا ملازمین کے لئے فلیٹوں کی فزیبیلٹی تیار کرنے کی ہدایت کردی، ایل ڈی اے سٹی ڈائریکٹوریٹ نےملازمین کی فہرستیں تیارکرنا شروع کردی ہیں۔ ایل ڈی اے سٹی کے لیے مختص ہلوکی میں دوہزار کنال اراضی پر پلاننگ شروع کردی گئی ہے، ایڈیشنل ڈی جی اربن پلاننگ رانا ٹکا خان نے چار چار منزلہ فلیٹس کے بلاکس پلان کرنے کی ہدایت کردی۔
ایل ڈی اے، واسا اور ٹیپا کے ریگولر ملازمین کی کل تعداد نو ہزار سے زائد ہے، دوہزار کنال اراضی پر کم سے کم دس ہزار فلیٹوں کے بننے کی گنجائش ہے، ایل ڈی اے ملازمین کے لئے فلیٹس کا معاملہ گورننگ باڈی میں بھی منظوری کے لیے لے جایا جائے گا۔