نیب نے پنجاب کوآپریٹو بینک کی کروڑوں کی جائیداد قبضہ مافیا سے واگزار کرالی

5 Oct, 2019 | 12:54 PM

Shazia Bashir

سعود بٹ: نیب لاہور نے پنجاب کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کی 5 کروڑ مالیت کی جائیداد قبضہ مافیا سے واگزار کرا لی۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کیجانب سے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پی سی بی ایل کی 7 کمرشل دکانیں واگزار کرائی گئیں، پنجاب کوآپریٹو بینک نے رواں سال اپریل میں ڈی جی نیب لاہور کوسرکاری جائیداد کی واپسی کی درخواست دی۔ ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے ملزم ملک امجد علی کیخلاف فوری طور پر انکوائری کا آغاز کرنےکے احکامات جاری کیے، دوران تحقیقات انکشاف ہوا کہ ملزم کیجانب سے تمام کمرشل دکانوں کو 2009 میں بینک سے لیز پر حاصل کیا گیا۔

بعد ازاں ملزم لیز شدہ دکانوں پر جبری قابض ہوا اور انہیں غیرقانونی طور پر اپنے نام منتقل کرالیا، نیب لاہور تفتیشی ٹیم کی کاوشوں سےناصرف تمام کمرشل دکانوں کوکلیئر کرایا گیا بلکہ کرایہ داری کی مکمل رقم بھی بینک کے نام منتقل کرائی جا رہی ہے۔

نیب لاہور جلد تمام کمرشل دکانوں کا قبضہ پنجاب کوآپریٹو بینک لمیٹڈ حکام کےحوالے کرے گا، رواں سال اپریل میں ہی نیب لاہور کیجانب سے 1 ارب مالیت کی متفرق جائیداد حکومت پنجاب اور ایرا کےحوالے کی گئی تھی۔

مزیدخبریں