مستحق ملزمان کیلئے مفت قانونی امداد کی فراہمی کے اقدامات سست روی کا شکار

5 Oct, 2019 | 12:04 PM

Shazia Bashir

ملک اشرف: مستحق ملزمان کے لیے مفت قانونی امداد کی فراہمی کے اقدامات سست روی کا شکار، کروڑوں روپے کے فنڈز مختص ہونے کے باوجودمنصوبہ تاحال شروع  نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق قائم مقام ڈی جی فری لیگل ایجنسی مظہر شیر اعوان کی عدم دلچسپی کے باعث منصوبہ التواء کا شکارہے، مظہر شیر اعوان دعووں کے باوجود کارکردگی نہ دکھا سکے اور ان کے وکلاء سے مؤثر رابطےنہ ہونے کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔ جبکہ ان کی بطور ڈی جی فری لیگل ایڈ ایجینسی تعیناتی پر وکلاء کے تحفظات بھی برقرار ہیں، مظہر شیراعوان نے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے عہدے سے ریٹائرمنٹ سےقبل ہی فری لیگل ایڈ ایجینسی کے اہم عہدے پر تعیناتی کرالی، ڈی جی فری لیگل ایڈ ایجنسی کے لیےاخبار میں اشتہار نہیں دیا گیا اور مظہر شیر اعوان نے سیاسی اثر ورسوخ کے باعث تعیناتی کرا لی۔

منصوبے کے آغاز سے قبل ہی مظہر شیر اعوان نے بیرون ممالک کے دوروں کے پروگرام بنا لیے، ذرائع کے مطابق فری لیگل ایڈ ایجنسی مستحق مدعی اورملزموں کو وکلاء کی مفت خدمات فراہم کرے گی، وکلاء کو فوجداری اور سول کیسز میں عدالتوں کی نوعیت کے مطابق فیس دی جائےگی۔

مزیدخبریں