ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میاں شہباز شریف کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے: شاہد خاقان عباسی

میاں شہباز شریف کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے: شاہد خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: شاہد خاقان عباسی کی این اے 124 میں ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں انتخابی مہم جاری، شہباز شریف کی گرفتاری کو انتقامی کارروائی قرار دینے والے رہنماء احتجاج کا حصہ ہی نہ بنے، جب کہ کارکنان بھاٹی چوک میں احتجاج کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 124 سے لیگی امیدوارشاہد خاقان عباسی موچی گیٹ پہنچے جہاں انہوں نے الیکشن آفس کا افتتاح کیا، کارکنان کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کا بھر پور استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے۔ شہباز شریف کی گرفتاری پر احتجاج کی باری آئی تولیگی رہنما شاہد خاقان عباسی بھیگی بلی بن کر الیکشن کمپئن ادھوری چھوڑ کر واپس چلے گئے اور ایف آئی آر کے خوف سے احتجاج کا حصہ ہی نہیں بنے۔