حسن علی: فیڈ ملز کی جانب سے پولٹری فیڈ کی قیمت میں اضافے کے خلاف پولٹری فارمرز نے ٹھوکر نیاز بیگ سے ناصر باغ تک احتجاجی ریلی نکالی، حکومت اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پولٹری فیڈ کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر سے آئے پولٹری فارمرز نے فیڈ مل مالکان کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ 2013 سے اب تک فیڈ مل مالکان نے فیڈ کے پچاس کلو کے تھیلے کی قیمت میں گیارہ سو روپے کا اضافہ کیا ہے، جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، کیونکہ نہ تو سویا بین کی قیمت میں اضافہ ہوا اور نہ ہی دیگر اجناس میں جو فیڈ بنانے کے عمل میں استعمال ہوتے ہیں۔
پولٹری فارمرز کا مزید کہنا تھا کہ فیڈ کی قیمت میں اضافے سے جہاں مرغی مہنگی ہو گی وہیں پولٹری فارمرز کا روزگار بھی متاثر ہو گا، جب تک قیمت کو کنٹرول نہیں کیا جائے گا وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ پولٹری فارمرز کی جانب سے احتجاج موخر کر دیا گیا ہے، پولٹری فارمرزکا کہنا ہے کہ وہ ہفتے کی صبح سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر احتجاج کریں گے